پولیس مقابلہ کے بعد بھتہ خور طاہر عرف لالہ پھیکا زخمی حالت میں گرفتار


لاہور(نامہ نگار) ہربنس پورہ کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران پولیس نے بھتہ خور طاہر عرف لالہ پھیکا کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیاہے ل۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار زخمی ملزم نے پھل فروشوں سے بھتے کا مطالبہ کیا تھااور چند روز قبل بھتہ سے انکار پر ملزم طاہر نے پھل فروشوں پر فائرنگ کر کے دو سگے بھائیوں دانیال اور صدام کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ ہربنس پورہ تھانے میں درج ہوا۔ گزشتہ روز پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملزم کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارا تو ملزم نے گرفتاری سے بچنے کےلئے پولیس پر فائرنگ کر دی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے وہ زخمی ہو گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن