سی سی پی او ‘پولیس افسروں نے ماتمی جلوسوں کے روٹس‘امام بارگاہوں کا دورہ کیا


لاہور(نامہ نگار)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ایس پی سٹی حمزہ امان اللہ اور اے ایس پی نولکھا سلمان ظفر سمیت پولیس افسران کے ہمراہ ماتمی جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پرامام بارگاہوں کے منتظمین، متولی اور لائسنس ہولڈرز بھی موجود تھے۔ سی سی پی او لاہورنے امام بارگاہ کربلا گامے شاہ، بی بی پاک دامن کے مزار، امام بارگاہ عطیہ ابوطالب اور امام بارگاہ مائی عیداں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ امام بارگاہوں اورمجالس کے مقامات پر صفائی ستھرائی سمیت فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ مجالس و جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن