مخالفین بھی نوازشریف کی بے گناہی کی گواہی دے رہے ہیں:حسن سردار 


جھبراں ( نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و پی پی 136 کے کوآردینیٹر میجر حسن سردار نے کہا کہ نوازشریف آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں نوازشریف کو ختم کرنےوالے خود قصہ پارینہ بن گئے مخالفین بھی قائد نوازشریف کی بے گناہی کی گواہی دے رہے ہیںجس طرح نوازشریف کی حکومت ختم اور ان پر اور انکے خاندان پر جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے وہ پوری دنیا نے دیکھے آج وقت نے ثابت کردیا کہ نوازشریف بے قصور اوران پر قائم مقدمات جھوٹ پر مبنی تھے۔

ای پیپر دی نیشن