لاہور(نامہ نگار)نشتر کالونی کے رہائشی تاجر یاسر نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور ان کے اہلخانہ گھر میں سورہے تھے کہ رات تقریباً 2 بجے تھانہ نشتر کالونی کے پولیس اہلکار گیٹ کو توڑ کر گھر میں زبردستی داخل ہوگئے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگے۔پولیس اہلکاروں کی شرٹ پہ نہ کوئی بیچ اور نہ کوئی نام کی پلیٹ لگی ہوئی تھی ان کےساتھ سول کپڑوں میں 5 لوگ تھے انہوں نے زبردستی اسلحہ تان کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔گھر کی توڑ پھوڑ شروع کر دی۔ الماری میں ایک لاکھ 65 ہزار روپے اور ڈھائی تولے طلائی زیورت نکال لئے۔پولیس اہلکارخواتین پر مسلسل تشدد کرتے رہے۔خواتین کے ہاتھوں سے سونے کے کنگن بھی اتار لئے اور میری بھتیجی کو اغواءکر کے لے گئے۔ پولیس نے ایک لاکھ روپے رشوت لے کر بھتیجی کو تھانے کے باہر چھوڑ دیا۔ متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ پولیس نے سخت زیاتی کی ہے۔چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا،میری بھتیجی کو اغواءکیا اور اس پر تشدد کیا ہے۔ شہری نے وزیر اعلیٰ اورآئی جی پنجاب سے صورتحال پر نوٹس کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ایسی کالی بھیڑوں کےخلاف سخت سے سخت ایکشن لے کر انہیں پولیس کے محکمے سے برخواست کیا جائے ‘مجھے انصاف نا ملا تو میں اور میری فیملی آئی جی آفس کے سامنے اپنے آپ کو آگ لگا لیں گے۔