فیروزوالہ:خانوادہ رسول کی قربانیوں کی یاد میں عزاداری کے پروگرام شروع 


 فیروز والہ( نامہ نگار) محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی تحصیل فیروز والا، کوٹ عبدالمالک اور ضلع بھر میں خانوادہ رسول کی قربانیوں کی یاد میں عزاداری کے پروگرام شروع ہوگئے ہیں اور دکانوں پر فلمی گانے بجانے کا سلسلہ بند کر دیا گیا ہے اور ہوٹلوں اور ریستوران میں بھی اب مجالس اور نوحہ خوانی کی کیسٹیں چل رہی ہیں۔ محرم الحرام کی پہلی شب امام بارگاہ کلاں مین بازار میں انجمن جعفریہ کے زیر اہتمام مجلس عزاءکا اہتمام کیا گیا جس میں مولانا آصف کمال حیدر نے امام عالی مقام اور ان کے جانثار ساتھیوں کے کربلا میں قیام پر روشنی ڈالی مجلس عزاءسے سید بابر شاہ ذاکر نجم الحسن سید شاہد عباس اور سید اسد عباس نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن