لاہور ( خصوصی نامہ نگار) رےذےڈنٹس وےلفےئر اےسوسی اےشن چوبرجی گارڈن سٹےٹ کے عہدےداروں نے کہا ہے کہ چوبرجی کوارٹرز مےں گلیوں اورگراﺅنڈز کی حالت انتہائی خراب ہے۔ اکثر مےن ہولز کے کور بھی غائب ہےں جس کی وجہ سے کسی بھی قسم کا حادثہ رونما ہونے کا خدشہ ہے۔ شکاےات کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہوئی۔ گونمنٹ گرلز ہائی سکول چوبرجی کوارٹر سکول کے سامنے سےورےج عرصہ دراز سے بند ہے اور تالاب کا منظر پےش کررہا ہے۔ اس کام کےلئے سی اےن ڈبلےو کے اوورسےنئر علی حسن کو متعدد بار شکاےات کی گئی جس پر اس نے ان کاموں کی مد مےں لاکھوں روپے کے فنڈ بھی محکمہ سے جاری کروائے لےکن موقع پر کوئی کام نہ کرواےا۔ اےسوسی اےشن کے صدر ملک ارشاد حسےن نے چےف سےکرٹری ودےگر حکام سے مطالبہ کےا ہے کہ مذکورہ اوور سےنئر علی حسن کے خلاف فوری اےکشن لےا جائے اور چوبرجی کوارٹرز کے دےرےنہ مسائل حل کئے جائےں۔