لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس کے ملازمین کے قوت سماعت اور گویائی سے محروم سپیشل بچوں کے جدید علاج معالجے کےلئے پنجاب پولیس اور سوسائٹی فار آڈیولوجیکل اینڈ ڈویلپمنٹل ایلیمنٹس کے درمیان ایم او یو طے پاگیا ہے۔ سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور صدر سوسائٹی فار آڈیولوجیکل اینڈ ڈویلپمنٹل ایلمنٹس ڈاکٹر افضل عالم نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ایم او یو کے تحت دونوں ادارے مل کر پولیس ملازمین کے قوت سماعت اور گویائی سے متاثرہ بچوں کو علاج معالجے کی جدید سہولیات فراہم کریں گے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ ایم او یو کے تحت پولیس ملازمین کے قوت سماعت اور گویائی سے متاثرہ سپیشل بچوں کے علاج معالجے کیلئے فوکل پرسنز مقرر کئے جائیں گے،متاثرہ بچوں کا ڈیٹا شئیر باہمی طور پر شئیر کیا جائےگا ۔ سوسائٹی فار آڈیولوجیکل اینڈ ڈویلپمنٹل ایلمنٹس پولیس کے ماہرین ملازمین کے بچوں کو فری اور رعایتی سپیچ لینگوئج تھراپی سروسز فراہم کرےگی۔ سوسائٹی فار آڈیولوجیکل اینڈ ڈویلپمنٹل ایلمنٹس قوت سماعت سے متاثرہ بچوں کو جدید آلات فراہم کرےگی۔ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کے ہسپتال میں فری نیو ناٹل ہیرنگ سکریننگ سروسز کیلئے کیمپ لگایا جائےگا۔
سوسائٹی متاثرہ بچوں کے بحالی سنٹر کے قیام میں معاونت فراہم کرےگی۔ بارہ برس سے کم عمر بچوں کی فری آڈیولوجیکل ٹیسٹنگ کرےگی۔ ایم او یو متاثرہ بچوں کے علاج میں سنگ میل ثابت ہو گا۔