فیروز والہ( نامہ نگار) تحصیل فروز والا کے علاقوں رانا ٹاو¿ن امامیہ کالونی، پیپلز کالونی فیروز والا ،کوٹ عبدالمالک اور دیگر علاقوں میں ناجائز منافع خوری عروج حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات میں کمی ہوئی مگر اس کے باوجود مہنگائی کا جن بے قابو ہے۔ اشیائے خوردو نوش غریب کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے جبکہ گراں فروش اور ناجائز منافع خوروں نے چینی 160کلو 20 کلو آٹا 2900 روپے گھی، دالیں، گوشت چکن اور اشیائے خوردونوش پھل ،سبزی سبز مصالحہ جات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہونے سے شہریوں کی چیخیں آسمان کو چھونے لگی ہیں گراں فروش ناجائز منافع خورفائدہ اٹھا رہے ہیں۔ چینی اور گھی غریب کی پہنچ سے دود جب کہ گوشت 800روپے مٹن 2ہزار روپے۔ چکن900 ،سیب 400 ، سٹرابری 250فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ کیلا 300 روپے درجن، پیاز 200 ، ادرک 800روپے ، لہسن 600 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کریں تاکہ ہم غریب دیہاڑی دار لوگ اپنے بچوں کو2 وقت کا کھانا کھلا سکیں۔