حضرت فاروق ؓکا دور مثالی، عدل و انصاف کا بول بالا تھا:سید کفیل بخاری

Jul 21, 2023


لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس احرار اسلام، تحریک تحفظ ختم نبوت اورمجلس خدام صحابہ پاکستان کے رہنماو¿ں نے شہادت سیدنا عمر فاروقؓ کے موقع پر مختلف مقامات پر اپنے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ حضرت فاروق اعظم کا دور حکومت مثالی تھا عدل و انصاف کا بول بالا تھا۔ ان کے دور خلافت کے بعض قوانین دنیا کے مختلف ممالک میں عمر لاءکے نام سے لاگو کیے گئے۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری، نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ، سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری، سیکرٹری جنرل مولانا محمد مغیرہ، میاں محمد اویس اور دیگر احرار رہنماو¿ں نے کہا ہے کہ نبی کریم کے تمام صحابہ کرام ستاروں کی مانند ہیں۔ امت جس صحابی کی پیروی کرے گی فلاح کو پائے گی۔ رہنماو¿ں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی انتہا پسندی اور سیکولر انتہاء پسندی کو ختم کرنا ہی ملکی مسائل کا حل ہے

مزیدخبریں