کابل(این این آئی)افغانستان میں بیوٹی پارلرز کی بندش کے خلاف دارالحکومت کابل میں خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طالبان سیکیورٹی فورسز نے ہوائی فائرنگ کی اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔طالبان حکام نے گذشتہ ماہ کابل میں خواتین بیوٹی پارلرز بند کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے خلاف 50 کے قریب خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔افغانستان چیمبر آف کامرس کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں بیوٹی پارلز بند ہوجانے کے باعث 60 ہزار لوگوں کا نقصان ہوا ہے۔
کابل خواتین احتجاج