جنرل ہسپتال کاسیشن کورٹ میں میڈیکل کیمپ،400 سے زائد افراد کا طبی معائنہ 

#لاہور(نیوز رپورٹر) لاہور جنرل ہسپتال کے زیر اہتمام سیشن کورٹ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیکل سرجری، ای این ٹی، آرتھو پیڈک، امراض چشم اور سکن سمیت 12 مختلف شعبوں کے ڈاکٹرز نے 400سے زائد افراد کا طبی معائنہ کیا اور انہیں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کیں، میڈیکل چیک اپ کروانے والوں میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور محمد تنویر اکبر کے علاوہ معززججز صاحبان اور عدالتی عملہ شامل تھا اور موقع پر بہت سے مریضوں کے کلینیکل ٹیسٹ کیے گئے جبکہ آنکھوں کے علاوہ ناک، کان اور گلے کا معائنہ بھی کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا کہ ” ایل جی ایچ آو¿ٹ ریچ پروگرام“ کے تحت مختلف اداروں میں میڈیکل کیمپ لگا کر عوام کو علاج معالجے کی سہولیات ا±ن کی دہلیز پر فراہم کر رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور محمد تنویر اکبر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ایل جی ایچ میڈیکل کیمپ کا انعقاد انتہائی معقول اقدام ہے جس سے سینکڑوں افراد نے فائدہ اٹھایا اور میڈیکل شعبہ و عدلیہ کے درمیان ایک خوشگوارباہمی رابطے کا آغاز میڈیکل کیمپ کی شکل میں ہوا جس کو مزید آگے بڑھایا جائے گا اور ایسے کیمپوں کے انعقادکیلئے عدلیہ سے وابستہ افراد ایل جی ایچ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون فراہم کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن