محرم کا آغاز،اللہ پاکستان کی حفاظت،امن و استحکام، خوشحالی کا ذریعہ بنا دے:علمائ

Jul 21, 2023


لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملی یکجہتی کونسل وجمعیت علماءپاکستان کے سربراہ ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، سیکریٹری جنرل ونائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سینئرنائب صدروسربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی،امیرجماعت اسلامی پاکستان سابق سینیٹرسراج الحق،علامہ ناصر عباس،پیرسید ہارون گیلانی،مولانا اللہ وسیا،شجاع الدین شیخ،مولانا عبدالغفار روپڑی،خرم نوازگنڈاپور، پروفیسرڈاکٹر عبدالرحمن مکی، علامہ سید ضیاءاللہ شاہ بخاری، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، مولانا ابوعمار زاہدالراشدی، صاحبزادہ زاہد محمودقاسمی، مفتی گلزار احمدنعیمی، مولانا عبدالمالک،پیر غلام رسول اویسی، حافظ زبیر احمدظہیر، محمدعبداللہ حمیدگل،مولانا عبدالروف ملک، صاحبزادہ پیر عبدالرحیم نقشبندی، علامہ محمدافضل حیدری، قاضی ظفر اللہ، پیر صاحبزادہ سلطان احمد علی، مولانا طیب طاہری، سید سجاد حسین نقوی، پیرخالد سلطان قادری سروری، صابر ابومریم، پیر سیدمحمدصفدرشاہ گیلانی، مفتی سید معرفت شاہ نے مشترکہ بیان میں نئے اسلامی سال کے آغاز پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے محرم الحرام حرمت والے مہینے سے اسلامی سال کا آغاز ہو چکا ہے۔ اللہ رب العالمین سے دعا ہے کہ وہ حبیب کریم کے طفیل اس سال کو امت مسلمہ اور پوری انسانیت کیلئے فلاح و کامرانی، برکت، رحمت وعافیت اور ہمارے ملک پاکستان کی حفاظت،امن و استحکام،کامیابی وترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بنا دے۔ اس مقدس حرمت والے مہینے کے تقدس کو پامال کرنے کیلئے اسلام دشمن طاغوتی قوتیں فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے اور مسلمانوں میں افتراق وانتشار پیدا کرنے کے ناپاک ایجنڈے کو پورا کرنا چاہتی ہیں۔ لہٰذا بحیثیت مسلمان اور پاکستانی ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم اتحاد و اخوت کے رشتے کو مضبوط کرکے پاکستان دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیں۔

مزیدخبریں