لاہور(نیوز رپورٹر) دیہی علاقوں میں متاثرہ پاو¿ں والے شوگر کے مریضوں کیلئے خوشخبری، علاج کے پروگرام کو پنجاب کے 20 اضلاع کے171 دیہی مراکز صحت تک توسیع دے دی گئی۔ وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے علاج کے پروگرام کا افتتاح کر دیا۔ پروگرام پر عمل درآمد سے شوگر کے مریضوں کے پاو¿ں خراب ہونے یا خرابی کی صورت میں پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے بچاو¿ ممکن ہو سکے گا۔ پروگرام کے تحت دیہی مراکز صحت پر مریضوں کے ابتدائی علاج کے بعد ضرورت پڑنے پر متاثرہ پاو¿ں والے شوگر کے مریضوں کے علاج کیلئے 20 ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں خصوصی سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔ یہ سہولتیں این سی ڈی پروگرام، پرائمری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ اور ایسوسی ایشن فار سوشل ڈویلپمنٹ کے تعاون سے ان دیہی مراکز صحت میں مہیا کی جائیں گی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ شوگر کے مریض پیروں (پاو¿ں) کی دیکھ بھال بھی اسی طرح کریں جیسے چہرے کی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شوگر کے مریضوں کو پیروں کی حفاظت اور دیکھ بھال کیلئے رہنمائی اور ضروری طبی سہولتیں مہیا کی جائے گی۔شوگر سے متاثرہ پیروں والے مریضوں کیلئے موزوں جوتوں کے سنٹر تک رسائی کا بھی انتظام کیا جائے گا۔
شوگر کے مریضوں کیلئے خوشخبری،ڈاکٹر جمال ناصر کا علاج کے پروگرام کا افتتاح
Jul 21, 2023