عنزہ طارق نے پچیس سال ساتھ گزارے، فرمانبردار بیٹا تھا، طارق فضل 


اسلام اباد(خبرنگار) مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری کے بیٹے مرحوم عنزہ طارق کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل فیصل مسجد میں منعقد ہوئی قرآن خوانی کے بعد دعا ہوئی بعدازاں ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ عنزہ طارق نے پچیس سال انکے ساتھ گزارے فرمانبردار بیٹا تھا لوگوں کیساتھ اسکا برتاو اچھا رہاتعزیت کیلئے آنیوالے کامشکور ہوں فیصل مسجد انتظامیہ کا بھی بے حد مشکور ہوں جنہوں نے تعاون کیا ایصال ثواب کیلئے منعقد قرآن خوانی کی محفل میں سابق وزیر اعظم شاھد خاقان عباسی،وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال،وزیر اعظم کے مشیر قمز زمان کائرہ،رکن قومی اسمبلی چودھری عابد رضاکوٹلہ،فیصل کریم کنڈی،سابق اراکین قومی اسمبلی ملک ابرار احمد،انجم عقیل خان،زمردخان،طلال چودھری، اقبال ظفر جھگڑا،چودھری تنویراحمد،چودھری قمرزمان،راحت قدوسی،ضیائ اللہ شاہ،چودھری شفیق، ربنواز عباسی،چودھری رفعت حسین،ساجد عباسی،چودھری امجد ایوب،چودھری واجد ایوب،نوید ملک،سلمان عارف،چودھری جمیل،موسی خان،حسن خان کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی اور مرحوم عنزہ طارق کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا اور ڈاکٹر طارق فضل چودھری سے تعزیت کا اظہار کیا ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے مشکل کی اس گھڑی میں انکے دکھ بانٹنے والوں سے اظہار تشکر کیا۔
 طارق فضل

ای پیپر دی نیشن