اسلام آباد(نامہ نگار) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک ماہ کے لیے بجلی 1روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ ماہ مئی کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جولائی کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔ سی پی پی اے نے 2روپے 05 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جبکہ نیپرا نے 5 جولائی کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کی تھی۔ اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا جبکہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
بجلی
نیپرا نے مئی کے لیے بجلی 1.90روپے یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دےدی
Jul 21, 2023