اسلام آباد(نامہ نگار)نواب آف ریاست جونا گڑھ، نواب محمد جہانگیر خانجی انتقال کرگئے نواب آف جونا گڑھ نواب محمد جہانگیر کو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ نواب محمد جہانگیرخانجی کی نماز جنازہ آج بعد از نماز جمعہ جونا گڑھ ہاوس کراچی میں ادا کیا جائے گی ، نواب آف جونا گڑھ کی وفات پر کئی سیاسی، سماجی اور علمی شخصیات کا اظہار افسوس کیا۔ نواب محمد جہانگیر کی وفات ملک اور انکے خاندان کا ایک بڑا نقصان ہے۔ یاد رہے نواب آف جوناگڑھ نے اپنی ساری زندگی جوناگڑھ ریاست کی آزادی کے لیے وقف کئے رکھی اور اس کی جدوجہد کو جاری رکھا، نواب محمد خانجی کی حیات اپنا ریاستی حق حاصل کرنے کےلئے کوشاں رہی ۔
نواب آف جونا گڑھ، جہانگیر خانجی انتقال کرگئے
Jul 21, 2023