پشاور+لنڈی کوتل،اسلام آباد(بیورورپورٹ،نامہ نگار،خبرنگار خصوصی،اپنے سٹاف رپورٹر سے،نمائندہ خصوصی)ضلع خیبر کے علاقہ باڑہ میں تحصیل کمپاﺅنڈ میں دہشت گردوں کے اندر داخل ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، مرکزی دروازے پر2خودکش حملوں کے نتیجہ میں 4پولیس اہلکار شہید جبکہ 7اہلکاروں سمیت 9افراد زخمی ہوگئے ،تحصیل کمپا¶نڈکے اندر باڑہ پولیس سٹیشن اور دیگر سرکاری دفاتر قائم ہیں، پولیس نے بروقت کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے اندر داخل ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، دھماکوں میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔پولیس حکام کے مطابق جمعرات کے روز 2خودکش حملہ آوروں نے تحصیل باڑہ کمپا¶نڈ میںداخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے وہاں موجود پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، اس کے بعد حملہ آوروں نے گیٹ کے ساتھ پولیس روزنامچہ روم میں فائرنگ کی لیکن وہاں پر موجود پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ پر خودکش حملہ آوروں نے خود کو گیٹ پر ہی دھماکے سے اڑا لیا۔ حملے کے بعد سکیورٹی ٹیموں نے جوابی کارروائی کی اور دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پولیس کی مزید نفری اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود رہی۔ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں میں 7پولیس اہلکار شامل ہیں جو تحصیل کمپاونڈ آفس کے مین گیٹ پر تعینات تھے جنہیں طبی امداد کےلئے ہسپتال حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔واقعے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں آئی جی پی اختر حیات نے کہا کہ دھماکہ 2 خودکش حملہ آوروں نے کیا، ایک حملہ آور نے فرنٹ گیٹ اور دوسرے نے عقب سے کمپاونڈ میں داخلے کی کوشش کی ۔آئی جی نے بتایا کہ حملہ آوروں کو عمارت کے اندر داخل ہونے نہیں دیا گیا، ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے حملہ آوروں کے اعضاءکے نمونے حاصل کرلیے ہیں۔انہوں نے بتایاگیٹ پر موجود پولیس اہلکاروں نے خود کش حملہ آوروں پر فائرنگ کر کے بہادری کا ثبوت دیا جس سے پولیس سٹیشن بڑے سانحے سے بچ گیا۔آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے دہشت گردی کی اطلاعات تھیں جس کے بعد سکیورٹی اقدامات بڑھا دیئے گئے تھے اور پولیس ہائی الرٹ پر تھی، دھماکہ بہت شدید تھا جس کے نتیجے میں عمارت کی ایک دیوار گر گئی ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ضلع خیبر کے باڑہ بازار میں خود کش دھماکے کی مذمت کی ،صدر مملکت نے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کےا،صدر مملکت کی شہداءکیلئے بلندی درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ،صدر مملکت نے زخمیوں کیلئے جلد صحتیابی کی بھی دعا کی۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع خیبر کے باڑہ بازار میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیرِ اعظم نے شہید پولیس اہلکار کیلئے مغفرت اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا۔ وزیر اعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ پولیس اہلکاروں نے مشتبہ افراد کو روک کر اور اپنی جانوں پر کھیل کر دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔علاوہ ازیں سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹوزر داری نے خیبر میں تحصیل کمپاو¿نڈ پر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گرد ملک اور قوم کے دشمن ہیں ناقابل معافی ہیں ۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاءبھی کی ۔وفاقی وزیر داخلہ راناثناءاللہ نے باڑہ بازار خیبر میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار کے بلند درجات کیلئے دعا گو ہوں دہشت گردی کا قلع قمع کر کے ہی دم لیں گے ہمارے جوانوں کی قربانیاں تاریخ رقم کر رہی ہیںوزیر داخلہ راناثنااللہ نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے آخری ٹھکانے کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے دہشت گردوں کے بزدلانہ وار ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
خیبر : 2 خودکش حملہ آوروں کی تحصیل کمپاو¿نڈ میں داخلے کی کوشش ناکام ، گیٹ ر اڑالیا، 4 اہلکار شہید
Jul 21, 2023