حج باعث سعادت

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) چیئرمین پاکستان بزنس فورم فرانس سردار ظہور اقبال حج کی سعادت حاصل کرکے فرانس لوٹے تو بزنس فورم کی طرف سے ان کے اعزاز میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ بانی صدر بزنس فورم فرانس حاجی محمد اسلم چوہدری ، سرپرست اعلی ممتاز بزنس مین محمد ابراہیم ڈار نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔ عشائیہ کی میزبانی پیرس کی معروف کاروباری شخصیت جنرل سیکٹری بزنس فورم یاسر خان نے کی۔ صدر پاکستان بزنس فورم فرانس حاجی اسلم چوہدری، سرپرست ابراہیم ڈار، سنیر نائب صدر مشتاق جدون، جنرل سیکریٹری یاسر خان نے پھولوں کے گلدستے پیش کر کے سردار ظہور اقبال کا استقبال کیا۔پاکستان کمیونٹی کے راہنماو¿ں نے سردار ظہور اقبال کو حج کی مبارکباد دی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سردار ظہور اقبال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خالقِ کائنات اپنے بندوں پر بہت مہربان ہے، اس نے اپنے گناہ گار بندوں کو دنیا ہی میں پاک صاف کردینے کا انتظام حج جیسی عظیم عبادت میں کردیا ہے۔ حج ایک ایسی عبادت ہے جس میں باقی تمام عبادات کی روح شامل ہے ، سردار ظہور نے میزبان یاسر خان اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ میزبان یاسر خان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما یاسر قدیر نے اس موقع پر کہا پاکستان بزنس فورم فرانس نے واقعی کمیونٹی کے پھولوں کا ایک گلدستہ تیار کیا ہے جس کی خوشبو ہر طرف پھیل رہی ہے۔ سردار ظہور اقبال جیسے ہر دلعزیز کمیونٹی راہنما کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ عشائیہ تقریب میں اٹلی سے سردار آصف، انگلینڈ سے محمد علی اور پاکستان سے چیرمین سیالکوٹ ٹینری چوہدری رضا منیر کے علاوہ پاکستان بزنس فورم فرانس، پی ٹی آئی فرانس، مسلم لیگ ن فرانس، مسلم لیگ ق فرانس ، پی پی پی فرانس کے عہدیداران سمیت کمیونٹی راہنماوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ عشائیہ کے بعد تمام مہمانوں کو آبِ زم زم اور عجوہ کھجوریں تحفہ دی گئیں۔عشائیہ کے اختتام پر دعائے خیر کروائی گئی۔

ای پیپر دی نیشن