یونان:کشتی حادثے میں جاں بحق تین پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچ گئیں.

یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں 3پاکستانیوں کی ڈی این سے تصدیق کے بعد میتیں پاکستان منتقل کردی گئیں ، پہلے مرحلے میں 3 پاکستانیوں کی میتیں یونان سے قطر ایئر ویز کے ذریعے لاہور پہنچائی گئیں، ان میں ایک کا تعلق گوجرانوالہ اور دو گجرات کے رہائشی ہیں۔یونان سے پاکستان پہنچنے والی تینوں میتیں لاہور ایئرپورٹ پر ان کے ورثا کے حوالے کی گئیں جہاں سے ناصر کی میت آبائی شہر گوجرانوالہ پہنچائی گئی جبکہ سفیان اور عباس کی میتیں گجرات میں ان کے گھروں میں پہنچیں۔ تینوں افراد کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستانوں میں سپرد خاک کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق 22 جولائی کو یونان سے 6 مزید میتیں پاکستان لائی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن