نوازشریف اورمریم نوازکا وطن واپسی پراہم فیصلہ

Jul 21, 2023 | 13:35

نواز شریف آئندہ ہفتے جدہ سے لندن واپس پہنچیں گے اور چند ہفتے لندن میں قیام کے بعد وطن واپس آئیں گے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نواز شریف کے لندن واپسی پر پاکستان واپس آئیں گی،مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آئندہ ہفتے لندن  واپس روانہ ہوں گے ۔مریم نواز کو  وطن واپسی پر پارٹی عہدے داروں کی جانب سے نواز شریف کی استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے بریفننگ دی جائے گی۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد وزیر قانون کے مطابق نواز شریف پر سے تاحیات نا اہلی کی تلوار ہٹنے کے بعد  واپسی پلان آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے،مسلم لیگ ن کے پارٹی رہنماؤں کو قائد اور سابق وزیراعظم کی وطن واپسی کےحوالےسےاستقبال کی تیاریاں کرنے کی ہدایات جاری ہیں۔ یوسی سطح پر نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں کرنے کی ہدایات بھی کردی گئی ہیں، پارٹی کسی بھی وقت نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان کر سکتی ہے۔ عہدیدار ان کے پرتپاک استقبال کی تیاریاں فوری شروع کر دیں۔

مزیدخبریں