ایئرپورٹ 15 سال کیلئے آؤٹ سورس، کوئی ملازم بےروزگار نہیں ہوگا: سعد رفیق

 لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ 15 سال کیلئے آؤٹ سورس کیا جارہا ہے۔ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کوئی بھی ملازم بےروزگار نہیں ہوگا۔وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں پرائیویٹ آپریٹرز کے ذریعے ائیرپورٹس کو چلایا جاتا ہے۔ آؤٹ سورس کا مطلب یہ نہیں کہ ائیرپورٹس کو بیچا جارہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلام آباد ائیرپورٹس کو آؤٹ سورس کیا جارہا ہے کوئی ملازم بے روزگار نہیں ہوگا۔ اگر کوئی دباؤ ڈالے گا تو دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ائیرپورٹ انشاء اللہ پندرہ سال کیلئے آؤٹ سورس کیا جائے گا۔ آئی ایف سی ہماری کنسلٹنٹ ہے۔ پیپرا کے قانون پر عمل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بعد لاہور اور کراچی ائیرپورٹ کی باری آئے گی۔ بعض لوگ چاہتے ہیں ان کے کھانچے چلیں۔ سب کو پتہ ہے میں نجکاری کے حق میں نہیں ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...