وادی نیلم جیپ حادثہ، 5روز کے بعد بھی لاپتہ نوجوان کا سراغ نہ مل سکا   

وزیرآباد(نامہ نگار)پانچواں روز گذر گیا لاپتہ ہونے والے نوجوان کا تاحال سراغ نہ مل سکا۔چند روز قبل وادی نیلم میں آٹھمقام سے رتی گلی جاتے ہوئے جیپ کو حادثہ پیش آگیاتھا۔ ذرائع کے مطابق جیپ میں 14 کے قریب سیاح نوجوان سوار تھے جب جیپ کو حادثہ پیش آیا تو جیپ کے ڈرائیور اور سواروں نے چھلانگیں لگادیں جیپ دریائے نیلم میں الٹ گئی جس میں وزیرآباد اور راولپنڈی کے رہائشی دوست زخمی ہو گئے تھے۔ جبکہ الہ آباد کا رہائشی نوجوان شیخ عمران گہرے پانی کی نذر ہو گیا جسکا تاحال پتہ نہ چل سکا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن