گجرات:ایک روز میں 7موٹر سائیکل غائب

Jul 21, 2024

گجرات ( نامہ نگار)  ایک روز میں 7موٹر سائیکل چوری تفصیل کے مطابق مہمدہ کے یاسین کی موٹر سائیکل جی ٹی ایس چوک سے ،چورلدھا سدھا کے سیف الرحمن کی موٹر سائیکل ، بخشوپور کے محمد بلال کی گھر کے باہر ، گلزار مدینہ روڈ سے جمنا کے طیب ذوالفقار ، ہیڈ جگو سے گوٹریالہ کے عادل رمضان کی موٹر سائیکل چوری کر لی گئی جبکہ شاہین چوک کے قریب ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر غازی چک کے رہائشی عاطف اقبال سے موٹر سائیکل ، نقدی چھین لی اور فرا رہو گئے تھانہ لاری اڈا کے علاقہ ماڈل بازار کے قریب نامعلوم ڈاکوئوں نے قمر سیالوی روڈ کے رہائشی علی حسن سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لی ۔ 

مزیدخبریں