لاہور(سپورٹس رپورٹر ) امریکہ میں جاری ورلڈ جونیئرسکواش چیمپئن شپ کے ٹیم میں پاکستان نے دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ہیوسٹن میں جاری ایونٹ کے گروپ سی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مقابل تھیں، جہاں قومی ٹیم نے کیویز پر 3-0سے غلبہ پایا۔پاکستان کے عبداللہ نواز نے چارلی کو 11-04، 11-04 اور 11-08 سے، حمزہ خان نے فریڈی جمیسن کے خلاف 11-03، 11-03اور 11-06سے جبکہ محمد احمد نے کرسٹوفر کو11-02، 11-04 اور 11-05 سے زیر کیا۔اس سے قبل کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے جرمن ٹیم کو 2-1سے ہرایا تھا۔