صوبائی وزیر زراعت و لائیوسٹاک کا بفلیو ریسرچ انسٹیٹیوٹ پتوکی کا دورہ

Jul 21, 2024

قصور(نمائندہ نوائے وقت)صوبائی وزیر زراعت و لائیوسٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے بفلیو ریسرچ انسٹیٹیوٹ پتوکی کا دورہ کیا۔ سیکرٹری لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ مسعود انور اور ڈائریکٹر جنرل (پروڈکشن) آصف رفیق بھی انکے ہمراہ تھے۔ انسٹیٹیوٹ کے چیف ریسرچ آفیسر ڈاکٹر انتظار احمد خاں نے صوبائی وزیر کو ادارہ کے انتظامی امور اور چھوٹے کٹوں اور بچھڑوں کے بریڈنگ، جینیٹکس اور ریئرینگ پروگرامز سے متعلق بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک نے انسٹیٹیوٹ کے مختلف شعبوں کالویز (Calves) ریئرینگ سنٹر، ڈیری سیکشن اور ریسرچ لیبارٹریوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی کا کہنا تھا کہ لائیو سٹاک کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پنجاب حکومت کا فوکس ایک سے ساڑھے 12 ایکڑ تک کا چھوٹا فارمر ہے جس کے لیے زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں متعدد سکیمز شروع کی جا رہی ہیں۔ 

مزیدخبریں