ننکانہ صاحب (نامہ نگار) کینیڈا کالونی کے رہائشیوں نے صفائی کے ناقص انتظامات پر ڈپٹی کمشنر دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر دفتر آنیوالے افسروں کی گاڑیاں روک لیں مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات درج تھے مظاہرین نے سی او میونسپل کمیٹی کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو سال سے نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث کینیڈا کالونی اور ملحقہ علاقوں کی گلیوں اور بازاروں میں بارش اور سیوریج کا بد بو دار گندا پانی کھڑا ہے جس کے باعث مکینوں کو گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ مظاہرین نے کہا کہ ہمارا مسئلہ حل نہ ہوا تو ڈپٹی کمشنر آفس کو بند کردیں گے تاہم مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر چوہدری ارشد کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا ۔
ننکانہ : کینیڈا کالونی کے رہائشیوں کا صفائی کے ناقص انتظامات پر احتجاج
Jul 21, 2024