شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)شیخوپورہ کے گنجان آباد علاقہ محلہ فاروق نگر کی گلی نمبر6 میں سیوریج کی مین لائن بند ہونے سے علاقہ مکین کئی ہفتوں مسائل اور مصائب میں زندگیاں گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیںسیوریج کا پانی مکینوں کے گھروں اور مساجد میں داخل ہو گیا گزرنا تو درکنار نماز کی ادائیگی مشکل ترین عمل بن کر رہ گیا ہے ڈپٹی کمشنر کو تحریری شکایت کے باوجود بھی مسئلہ جوں کا توں ،علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے محلہ فاروق نگر کے مکینوںمحمد شاہدگادھی ،محمد خلیل گادھی ، محمد آصف ، شاہ حسین ودیگر کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کودی جانیوالی تحریری شکایت میں بتایا گیا ہے کہ ڈیرہ خورشید میں پائپ لائن بند ہونے کی وجہ سے فاروق نگر کی گلی نمبر 6 کا مین ہول بند ہونے سے پانی کا نکاس نہیں ہورہا جس کی وجہ سے گندا پانی گلیوں میں کھڑا رہتا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ایکشن لیتے ہوئے سیوریج کا پانی نکلوانے کیلئے میونسپل کمیٹی کے عملہ کو احکامات جاری کریں۔
شیخوپورہ: محلہ فاروق نگر کی گلی نمبر6 میں سیوریج کی بندش‘ مکینوں کا احتجاج
Jul 21, 2024