شیخوپورہ: سرکاری کھال پر تعمیر غیر قانونی دکانوں کو گرایا نہ جاسکا  

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) ماچھیکے میں سرکاری کھال پر غیر قانونی طور پر تعمیر کی جانیوالی دکانوں کو گرایا نہ جاسکا ، عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لیکر کارروائی کی ہدایت کی مگر تمام تر حقائق سے آگاہ ہونے کے باوجود انتظامیہ دکانوں کی مسماری سے قاصر ہے اوراس تاخیر کا ملبہ پولیس پر ڈالا جارہا ہے.پولیس ذرائع کا کہنا ہے اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے کارروائی کی ہدایت کی جائیگی پولیس اپنا قانونی کردار اد اکریگی، با اثر افراد نے راتوں رات کھال کی زمین پر دکانیں تعمیر کیںجس سے اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان کو تحریری درخواست کے ذریعے آگاہ کیا جنہوں نے ابتدائی انکوائری کر کے دکانوں کی مسماری کی ہدایت کی مگر تحصیلدار نے معاملہ محکمہ مال کے سپرد کردیا جس نے نااہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ تو پولیس کی خدمات حاصل کیں اور نہ ہی عملہ تہہ بازاری کو آگاہ کرکے آپریشن یقینی بنایا   ۔اہل علاقہ نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ  فوری نوٹس لیکر کارروائی یقینی بنائیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن