شرقپورشریف (نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے صنعت و تجارت رانا تنویر حسین نے طفیل بھٹی سیفی اورحاجی اسلم آرائیں کی طرف سے دی گئی دعوت اور انٹرچینج عیسن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اس ملک کو ڈیفالٹر ہونے سے بچا لیا۔ میاں نواز شریف اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی ٹیم دن رات انتھک محنت کر کے اس ملک کو آگے لے کر جائیگی اور پاکستان کو مضبوط کرنا ہے ہم نے اپنے بچوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دینی ہے ملک کے بچوں کا مستقبل مضبوط کر ناہے اس علاقے میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیں گے ۔ پانچ سال پی ٹی آئی کی حکومت نے پاکستان کو جو نقصان پہنچایا ہے وہ آپ کے سامنے ہے۔ اس موقع پر راناطاہراقبال، طفیل بھٹی سیفی، اسلم آرائیں،ڈاکٹر آفسر علی بھٹی،کرنل مختار احمد بھٹی،سردار وقاص علی ڈوگر سردار فیاض ڈوگر، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسروں نے بھی خطاب کیا۔