ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر کا ورلڈ پاپولیشن ڈے کے حوالے سے سیمینار 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس گوجرانوالہ اور TCIگرین سٹار کے باہمی اشتراک سے مقامی ہوٹل میں ورلڈ پاپولیشن ڈے کے حوالے سے سیمنار کا انعقاد کیاگیاجس کی صدارت ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے کی، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر گوجرانوالہ عدنان اشرف نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے جس میں آبادی میں اضافے کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے اگر آبادی میں اضافے کا یہی رجحان رہا تو 2050 تک پاکستان کی آبادی میں دوگنا اضافہ ہونے کا امکان ہے انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں زچگی کے دوران ماں کی اموات کی شرح دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جسکی بڑ ی وجہ بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ کا ناہونا ہے اور آئرن کی کمی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی40 فیصد آبادی 14 سال سے کم عمر کے افراد پر مشتمل ہے اور ہرسال  70 لاکھ سے زائد بچوں کا اضافہ ہوتاہے اتنی بڑی تعداد میں صحت، تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا کسی بھی حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے انہوں نے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے متوازن خاندان کے نظریئے کو خوشحال خاندان اور خوشحال معاشرے کی بنیاد قرار دیا۔ 

ای پیپر دی نیشن