نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ، کم پریشر اور مقامی دفتر نہ ہونے سے شہری پریشان تفصیلات کے مطابق سٹی اور ملحقہ آبادیوں میں سوئی گیس کے کم پریشر کی وجہ سے شہری انتہائی پریشان ہے گیس نہ آنے سے مہنگے داموں لکڑیاں اور ایل پی جی گیس استعمال کرنے پر مجبور ہیں سوئی گیس کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے باوجود صارفین سوئی گیس کی سہولت سے مکمل فیض یاب نہیں ہو رہے صارفین کو بلوں کی درستگی جیسے معمولی کاموں کے سلسلے میں بھی 40 کلومیٹر دور سوئی گیس کے دفتر گوجرانوالہ جانا پڑتا ہے حالانکہ یہاں سوئی گیس آئے تقریبا بیس سال ہو چکے ہیں اور نوشہرہ ورکاں تحصیل ہیڈکوارٹر مقام بھی ہے تحصیل نوشہرہ ورکاں کی آبادی چھ لاکھ سے زیادہ ہے ان حقائق کی موجودگی میں سٹی نوشہرہ ورکاں میں گیس کے دفتر کا قیام یہاں کے شہریوں کا حق فائق ہے عوامی حلقوں نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور مسلم لیگی راہنماء حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کی مسلسل فراہمی اور سٹی نوشہرہ ورکاں میں سوئی گیس کا دفتر قائم کیا جائے۔
نوشہرہ ورکاں :سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ، کم پریشرسے شہری پریشان
Jul 21, 2024