گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے گزشتہ روز دارالامان گوجرانوالہ کا دورہِ کیا اس دوران انہوں نے دارلامان میں مقیم خواتین سے ملاقات کی اورانکے کیس سے متعلق مسائل سنے اور دارلامان میں دی جانے والی سہولیات بارے استفسار کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ وومن پروٹیکشن آفیسر شاہدہ وارث نے انہیں مقیم خواتین سے متعلق بریفنگ دی۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر گوجرانوالہ ڈویژن ،ڈپٹی ڈائریکٹر و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں دکھ ہوتا ہے جب کسی عورت کو زیادتی و ظلم کا نشانہ بنایا جاتا ہے،ہمارے معاشرے میں عورت کے معاملات میں رواداری صفر ہے انہوں نے کہاکہ سی ایم پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ عورت ہماری ریڈ لائن ہے اس کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی و ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا۔لڑکیوں کے ساتھ زیادتی و ظلم کرنیوالے سفاک ملزمان کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔حکومت پنجاب کاویژن پنجاب کی تمام بچیوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے اگر ایسے ملزمان کو سخت سزا نہ دی گئی تو ہماری بچیاں جنسی تشدد سے محفوظ نہیں رہ سکتیں۔
گوجرانوالہ:چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی کا دارالامان گوجرانوالہ کا دورہ
Jul 21, 2024