گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ضیاء الحق ( شیخ فیصل ایوب ) نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک کا میڈیا مختلف مراحل میں ترقی کے زینے طے کرتا ہوا اس نہج پر پہنچ گیا ہے کہ میڈیا آج ایک ضرورت بن چکا ہے۔میڈیا معاشرے کے لیے آئینہ کا کردار ادا کر رہا ہے یہ میڈیا ہی ہے جس کے ذریعے کسی بھی قوم کی سوچ ،مزاج اوراسکی ثقافت میں مثبت تبدیلیاں پیدا کر کے قوم کو ڈسپلنڈ اور باشعور بنایا جا سکتا ہے اس وقت تمام سیاسی جماعتیں جو اقتدار میں ہیں یا اپوزیشن میں ہیں کیا انہیں نہیں معلوم کہ پاکستان سنگین ترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے ۔کیا ہی اچھا ہو تمام سیاسی جماعتیں اپنی اپنی سیاست کو چھوڑ کر ایک دفعہ ملکی معیشت کو بہتر کرنے کیلئے ایک پیج پر آ جائیں ہمارے ملک کی معیشت بہتر ہو گی تو ہم سیاست بھی کریں گے ایک دوسرے کی مخالفت بھی کر سکیں گے لیکن میرا یہ ماننا ہے کہ اس نازک وقت میں ہمیں ایک پیچ پر اکٹھا ہونا مجبوری ہے ،سیاسی اختلافات بھلانا پڑیں گے ،ملکی مفاد میں فیصلے کئے جائیں ۔
میڈیا آج کی ضرورت ،معاشرے کیلئے آئینہ کا کردار ادا کر رہا ہے: شیخ فیصل ایوب
Jul 21, 2024