گوجرانوالہ:بیت المال کے زیر اہتمام مستحقین میں امدادی چیک تقسیم

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )بیت المال کے زیر اہتمام مستحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے اس موقع پرچیئرمین بیت المال عمر جاوید بٹ نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر گوجرانوالہ ضلع میں بیوائوں،غریبوں،معذوروں اور مستحقین میں بیت المال کے فنڈز سے لاکھوں روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے گئے ہیں،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان کی قیادت میں مستحقین کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا اور مستحق افراد کی بلاتفریق امداد کو یقینی بنایا جائیگا،عوام کی خدمت اور مسائل کا حل موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور انشا اللہ خدمت کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن

پاکستان : منزل کہاں ہے ؟

وطن عزیز میں یہاں جھوٹ منافقت، دھوکہ بازی، قتل، ڈاکے، منشیات کے دھندے، ذخیرہ اندوزی، بد عنوانی، ملاوٹ، رشوت، عام ہے۔ مہنگائی ...