افغانستان کی مویشی منڈی میں شدید آتشزدگی 

کابل/چمن(این این آئی)چمن پاک افغان سرحد پر حکومت پاکستان اور ایف سی بلوچستان(نارتھ)کا احسن اقدام سامنے آیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق  پاک اففان سرحدپرواقع باب دوستی چمن سے ملحقہ اففانستان کی مویشی منڈی میں شدید آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔آگ پرقابو پانے اورملحقہ آبادی میں میں پھیلنے سے روکنے کے لئے ایف سی بلوچستان کی کاوشوں سے چمن میں موجود فائربرگیڈ کی تمام گاڑیوں کو افغانستان روانہ کیا گیا۔ریاست پاکستان کا یہ اقدام انتہائی خوش آیند اور ایک ہمدرد ہمسایہ ہونے کا مظہر ہے ۔

ای پیپر دی نیشن