لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمدفیصل کامران ںیخود احتسابی، محکمانہ سزاء و جزاء کے عمل کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اردل روم کا انعقاد کیا۔انسپکٹر سے کانسٹیبل کے تک کے افسران و جوان اردل روم میں پیش ہوئے۔40 افسران و جوانوں کے شوکاز نوٹسز،انکوائری رپورٹس اور اپیلوں کی سماعت کی۔محمد فیصل کامران نے کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر 3اہلکاروں کو نوکر ی سے برخاست کر دیاہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ کرپشن، اختیارات سے تجاوزپر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملد آمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔اردل روم کامقصد خود احتسابی ،محکمانہ سزا وجزا کا عمل برقرار رکھنا ہے۔فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ٹرانسفر پوسٹنگ، ویلفیئر، رخصت اور دیگر کاموں کیلئے 74 افسران و جوان پیش ہوئے۔محمد فیصل کامران نے جوانوں کے مسائل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات دیئے۔انہوں نے کہا کہ تمام پولیس افسران و جوان فرائض منصبی خوش اسلوبی اور ایمانداری سے سرانجام دیں۔دوران ڈیوٹی غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی ہو گی۔ ملازمین کی ویلفیئر ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ہفتہ وار اردل روم کے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔ جوانوں کے مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کئے جائیں گے۔
کرپشن ثابت ہونے پر 3پولیس اہلکار نوکر ی سے برخاست
Jul 21, 2024