ہائیکورٹ : اظہر مشوانی کے 2بھائیوں کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت24جولائی کو ہوگی  

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اظہر مشوانی کے دو بھائیوں کی بازیابی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔جسٹس طارق سلیم شیخ 24 جولائی کو قاضی حبیب الرحمن کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اظہر مشوانی کے دو بھائیوں کو جون میں اغواء کیا گیا، سادہ لباس اور پولیس یونیفارم میں ملبوس اہلکاروں نے حراست میں لیا ۔دونوں بیٹوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وہ دونوں ٹیچنگ کرتے ہیں۔ عدالت اظہر مشوانی کے دونوں بھائیوں کو بازیاب کروانے کا حکم دے۔ عدالت نے مغویوں کی بازیابی کیلئے رپورٹ طلب کررکھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن