لاہور(نامہ نگار)سیف سٹی نے 15 سالہ گمشدہ ذہنی معذور لڑکا والدین سے ملوا دیا ہے۔حسیب الرحمان نامی لڑکا گھر کا راستہ بھول گیا تھا۔سیف سٹی لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سنٹر میں گمشدگی کی اطلاع موصول ہوئی۔سیف سٹی نے گمشدہ لڑکے کی اطلاع سوشل میڈیا اور پنجاب بھر میں پولیس کیساتھ شیئر کیں۔نارروال کے علاقے سے شہری نے ایمرجنسی 15 پر ذہنی معذور لڑکا ملنے کی اطلاع دی۔سیف سٹی ٹیم نے پولیس کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی۔ پولیس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے لڑکے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔پولیس نے والدین کو تلاش کر کے تصدیق کے بعد ذہنی معذور لڑکا والدین کے حوالے کر دیا۔
سیف سٹی نے 15 سالہ گمشدہ ذہنی معذور لڑکا والدین سے ملوا دیا
Jul 21, 2024