لاہور پولیس کی گاڑی دھکا سٹارٹ نکلی خواجہ سراء گرمی ‘حبس سے نڈھال 

لاہور(نامہ نگار) لاہور پولیس کی گاڑی دھکا سٹارٹ نکلی۔ڈی ایس پی منور ڈوگر کی جانب سے ایوان وزیراعلی کے باہر احتجاج کرنے والے خواجہ سراؤں کو ڈی آئی جی آپریشنز سے ملاقات کیلئے لے کر جانے والی پولیس گاڑی دھکا سٹارٹ نکلی۔خواجہ سراؤں نے اپنے مطالبات کے حق میں ایوان وزیر اعلیٰ کے باہر احتجاج کیا تھا اورایوان وزیر اعلی کے گیٹ پر دھاوا بھی بولا۔ پولیس نے خواجہ سراؤں کا احتجاج ختم کروانے کی کوشش کی۔اسی کوشش میں ڈی ایس پی منورڈوگر خواجہ سراؤں کو ایس ایس پی آپریشنز سے ملاقات کروانے کیلئے لے جانے لگے۔خواجہ سراء پولیس گاڑی  میں بیٹھ گئے تو گاڑی سٹارٹ نہ ہوئی جبکہ گرمی اور حبس کی وجہ سے پولیس گاڑی میں بیٹھے خواجہ سرا نڈھال ہوگئے تو پولیس  اہلکاروں نے دھکا لگا کر گاڑی کو سٹارٹ کیا۔

ای پیپر دی نیشن