لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دوران سروس وفات پانے والے پولیس ملازمین کے اہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے احسن اقدام اٹھایا ہے۔آئی جی پنجاب کے اس اقدام کی بدولت دوران ملازمت وفات پانے والے پولیس ملازمین کے اہلخانہ کی مالی مشکلات کا مداوا ہو گیا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں دوران سروس انتقال کرنے والے 362 ملازمین کے اہلخانہ کو 75 کروڑ روپے گرانٹ دینے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔