عزم استحکام منصوبے پر عمل کیا جائے ،معاشی ،امن  و امان صورتحال درست نہیں:   ظفرمحمود 

Jul 21, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر) حکومت گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے جائزمطالبات فوری طور پر تسلیم کرے کیونکہ یہ انتہائی اہم سیکٹر ہے۔ معاشی حالات اور امن و امان کی صورتحال درست نہیں۔ عزم استحکام منصوبے پر پوری طرح عمل کیا جائے کیونکہ سکیورٹی معاملات بہتر ہونگے تو کاروبار چلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر ظفر محمود چودھری نے لاہور چیمبر میں پاکستان گڈز ٹرنسپورٹ ایسوسی ایشن اور پاکستان ٹریڈرز اینڈ مینوفیکچررز الائنس کے مشترکہ وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر نبیل محمود، سینئر نائب صدر ملک عدنان، نائب صدور مرزا ارشد، ممتاز خان، چیئرمین فیصل آباد یونین چودھری محسن، جنرل سیکریٹری زاہد سعید، پاکستان ٹریڈرز اینڈ مینوفیکچررز الائنس کے جنرل سیکریٹری محمد وقار، محمد اعجاز مشتاق، حافظ عمران، سید احمد بخاری اور عاصم شامل تھے۔ وفد نے اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں ایکسل ویٹ کا یکساں نظام ہونا چاہیے۔ زائد وزن والی گاڑیوں کو جرمانہ نہ کیا جائے بلکہ واپس کیا جائے۔ موٹروے پولیس قانون کی خلاف ورزی کیے بغیر چالان نہ کرے۔ پٹرولنگ پولیس سے چالانوں کا اختیار واپس لے کر سکیورٹی مہیا کرنے پر پابند کیا جائے۔ ٹول ٹیکس میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔

مزیدخبریں