سرکاری سکولوں میں بچوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس سکھانے کا فیصلہ

Jul 21, 2024

لاہور ( این این آئی) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بچوں کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس سکھانے کا فیصلہ کر لیا گا ،گورنمنٹ کنیئرڈ گرلز ہائی سکول ایمپرس روڈ میں پہلی آرٹی فیشل انٹیلی جنس لیب بنائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں میں بچوں کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس سکھائی جائے گی۔ گورنمنٹ کنیئرڈ گرلز ہائی سکول ایمپرس روڈ میں پہلی آرٹی فیشل انٹیلی جنس لیب بنائی جائے گی۔ وزیراعلی مریم نواز آرٹی فیشل انٹیلی جنس لیب کا آئندہ ہفتے افتتاح کریں گی۔اس سے قبل گورنمنٹ گرلزہائی سکول ماڈل ٹان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ لیب بنائی گئی۔ مذکورہ سکول میں بھی طالبات کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس سکھائی جارہی ہے۔

مزیدخبریں