لاہور (کامرس رپورٹر) سیکرٹری کوآپریٹو اور رجسٹرار کوآپریٹو کی ہدایت پر انجینئرز ٹاؤن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور میں ڈینگی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک شہباز کھوکھر ایم پی اے‘ محکمہ کوآپریٹو کی جانب سے جاوید اقبال ہنجرا نے شرکت کی‘ اس کے علاوہ فاروق سوہل‘ ملک مستنصر کھوکھر‘ شاہد سندھو‘ صدر انجمن شہریان لاہور رانا ثاقب‘ انعام اﷲ چودھری‘ چودھری فاروق‘ ظہیر احمد بھٹہ و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ملک شہباز کھوکھر ایم پی اے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سے پاک پنجاب ہمارا عزم ہے‘ سوسائٹی کو ڈینگی سے بچانے کیلئے سپرے کرایا گیا ہے۔