لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وقت کے یزید کیخلاف کھڑا ہونا شہادت امام حسینؓ کا پیغام ہے۔ شہادت امام حسین علیہ السلام امت مسلمہ کیلئے عظیم درس ہے۔ ظالم و جابر کے سامنے ڈٹ جانے کا نام ہی حسینیت ہے۔ امت مسلمہ کو طاغوت سے نجات کیلئے حسینیؓ کردار اپنانے کی ضرورت ہے۔ اللہ کا دیا نظام ہی اصل میں فلاح انسانیت کا مکمل پروگرام ہمیں دیتا ہے۔