لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا جمعیت اہلحدیث کا دستور وطن عزیز میں قرآن و سنت کے نفاذ کی سر بلندی جمہوریت، آئین و قانون کی بالادستی ہے۔ دفاع صحابہؓؓ و اہل بیت رضوان اللہ علیھم اجمعین، حرمت رسولؐ ، اسلامی شعائراللہ، دفاع عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ دینی مدارس و مساجد بھی ہمارے دستور کا اہم حصہ ہے۔جمعیت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام 22 محرم الحرام بتاریخ 29جولائی کو ’’فضائل صحابہؓو اہل بیتؓ کانفرنس‘‘ چوک بیگم کوٹ میں منعقد ہو رہی ہے۔اس حوالے سے تمام تر کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں۔وہ گذشتہ روز جمعیت اہلحدیث کے مرکزی سیکرٹریٹ قرآن و سنہ اسلامک سینٹر یو ای ٹی سوسائٹی میں نوٹیفیکیشن تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر علامہ ہشام الٰہی ظہیر اور چیئرمین علامہ طارق محمود یزدانی نے جمعیت اہلحدیث پاکستان، پنجاب و گوجرانوالہ سٹی کی اہم عہدوں پر تقرریاں کیں اورنوٹیفیکیشن تقسیم کئے۔ مولانا سیف اللہ خالد ملتانی، مفتی جماعت الشیخ عتیق الرحمن علوی، مولانا یحیی عارفی، ڈاکٹر خاور رشید بٹ، صاحبزادہ حافظ اسد اللہ ارشد بیگم کوٹی کو انکے شعبوں کے علاوہ کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے ان کی رکنیت سازی سمیت باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دئیے ہیں۔