جھوٹی اشرافیہ،عوام کی بوٹیاں  نوچ رہی ہے:سلیم بھٹی 

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری محمد سلیم بھٹی نے کہا جھوٹی اشرافیہ،عوام کی بوٹیاں نوچ رہی ہے۔ سرکاری اور پرائیویٹ ملازمین کو ٹیکس کے نام پر ذبح کیا جارہا ہے۔آئی پی پیز کے ساتھ مل کر ہمارے حکمران طبقات غریب اور محکوم عوام کو زندہ در گور کررہے ہیں۔ یہ جھوٹی اشرافیہ عام عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ایک طرف تو بے کس عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار کردی گئی ہے اور ساتھ ہی ساتھ بجلی، تیل اور روز مرہ استعمال کی اشیاء کو اتنا مہنگا کردیا گیا ہے کہ وہ عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن