لاہور(خصوصی نامہ نگار)مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ اسلام دین امن کا نام ہے کسی قسم کی دہشت گردی یا لاقانونیت کا پھیلاؤ ہمارا مقصد نہیں۔نبی کریمؐ عمر بھر امن کا پیغام دینے کیلئے سر گرم رہے۔ حاجی عبد اللطیف خالد چیمہ جو آج کل برطانیہ کے دورے پر ہیں نے مختلف مقامات پر اجتماعات اور ختم نبوت کانفرنسز میں شرکت و خطاب کرتے ہوئے کہا حضور خاتم النبیینؐ کی ختم نبوت کے منکرین دہشت گردی کے ذریعے دنیا کے امن کو طہ و بالا کرنا چاہتے ہیں۔
اسلام دین امن کا نام ،دہشتگردی لاقانونیت کا پھیلاؤ ہمارا مقصد نہیں:عبداللطیف خالد چیمہ
Jul 21, 2024