لاہور( خصوصی نامہ نگار ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام 7ستمبر کو مینار پاکستان یوم الفتح، ختم نبوت گولڈن جوبلی کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں شا ہ عالم میں علاقہ بھر کے علماء کا اجلاس ہوا۔ اجلا س میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغین مولانا عبدالنعیم، مولانا عبدالعزیز، قاری محمدحنیف، مولانا سید عبداللہ شاہ، بھائی حامد بلوچ، مولانا قاری خبیب نثار، مولانا عبدالباسط،مولانا سمیع اللہ، مولانا عبدالقوی،،مولانا عبدالحق، مولانا محمدسعادت ودیگر علماء نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شاہ عالم کی تمام مارکیٹوں میں کانفرنس کی بھرپور آواز لگائی جائے اس حوالہ سے تاجر تنظیموں سے رابطے کیے جائینگے۔ ختم نبوت تاجر کنونشن بھی منعقد کیے جائیں گے۔ اجلاس میںعلماء کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کا عقیدہ مسلمانوں کے ایمان کا ایک اہم حصہ ہے اور یہ مسئلہ ہر دور میں انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے جب بھی اسلام دشمن عناصر نے اس بنیادی عقیدے پرحملہ آور ہونیکی کوشش کی عاشقان مصطفیؐ نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے اسکا تحفظ کیا۔ جب تک اہم پوسٹوں سے قادیانیوں کو نہیں ہٹایاجاتااسوقت تک ملک عزیزمیں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ اجلاس میں ختم نبوت کانفرنس مینار پاکستان کی تیاری کے سلسلے میں علاقائی طورپر کئی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جو کہ ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کا جائزہ لے گی۔
7ستمبر کو یوم الفتح، ختم نبوت گولڈن جوبلی کانفرنس کے بار ے میں علماء کا اجلاس
Jul 21, 2024