لاہور (نیوز رپورٹر) صدر استحکام پاکستان پارٹی لاہور ملک زمان نصیب نے کہا ہے اپنے قائد عبدالعلیم خان کی قیادت میں آئی پی پی عوامی امنگوں کی ترجمانی کے محاذ پر گامزن ہے۔ تاجر مزدور صنعتکار عام آدمی کی مشکلات میں کمی کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی کو لاہور میں مضبوط بناکر گراس روٹ لیول تک عوام کے مسائل حل کرینگے۔
آئی پی پی عوامی امنگوں کی ترجمانی کے محاذ پر گامزن ہے:زمان نصیب
Jul 21, 2024