لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہور میں آج صبح 11 بجے سے دوپہر 1 بجے تک اس سال پرائیویٹ و سرکاری طور پر حج کرنے والے مرد و خواتین کے اعزاز میں مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی زیر صدارت اصلاحی تقریب منعقد ہوگی جس سے جامعہ اشرفیہ لاہور کے استاذ الحدیث پروفیسر مولانا ا محمد یوسف خان ’’حج کے بعد زندگی کیسے گزاریں‘‘ کے عنوان پر خطاب کریں گے جبکہ تقریب میں حج کی سعادت حاصل کرنے والیں خواتین کیلئے بھی باپردہ شرکت کا اہتمام ہے۔